مچھ : مچھ جیل حکام نے صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کے لیے وفاق اور محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا، ڈیتھ وارنٹ کل جاری ہونے کا امکان ہے۔
مچھ جیل حکام نے ایک بار پھر وفاق اور محکمہ داخلہ کو صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کے لئے خط لکھ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کل تک جاری ہونے کا امکان ہے۔
صولت مرزا کو انیس مارچ کی صبح پھانسی دی جانی تھی لیکن ایم کیو ایم پر سنگین الزامات پر مبنی صولت مرزا کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا اور پھانسی بہتر گھنٹے ملتوی ہونے کے بعد تیس دن کے لئے موخر کردی گئی تھی۔
واضح رہے کہ صولت مرزا کو 1999 ء میں چوہدری اسلم شہید نے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد صولت مرزا کو عدالت نے کے ای ایس سی کے ایم ڈی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔