لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے چودہ نکاتی پلان پیش کردیا۔
امریکہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادی نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے چودہ نکاتی پلان پیش کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی حکومت میں دہشت گردی ختم کرنے کی اہلیت نہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلح افواج کے ماتحت کئے جائیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے مطالبہ کیا کہ انسداد دہشت گردی کی تمام عدالتوں کو فوجی عدالتوں میں تبدیل کیا جائے۔
عوامی تحریک کے سربراہ نے دینی مدارس کے نصاب میں اصلاحات اور کالعدم تنظیموں پرمکمل پابندی کا مطالبہ کیا۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم ہاﺅس کا بجٹ کم کے فوج کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اضافی بجٹ دیا جائے ،حکومتوں نے دہشت گردی کے نام پر بہت فنڈ کھا لیے اب اسلامی ممالک سے کہا جائے کہ وہ دہشت گردوں کی پشت پناہی اور فنڈنگ سے باز رہیں۔