ایبٹ آباد: عوامی تحریک ایبٹ آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہے، پنڈال سج گیا ہے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لئے گئے ہے۔ طاہر القادری جلسہ گاہ پہنچ گئے، عوامی تحریک کے قائد کی جلسہ گاہ آمد پر عوام نے بھر پور طریقے سے استقبال کیا۔ جلسہ گاہ میں لوگوں کا جم غفیر موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد جلسہ یادگاربنانےکیلئے عوامی تحریک کے پُرجوش شرکا کی بڑی تعداد کا جلسہ گاہ میں آمد کا سلسلہ جاری ہے اور چہرے پر پارٹی پرچم بنوا کر پارٹی ترانوں پر رقص کیا جارہا ہے۔ ایبٹ آباد میں انقلاب کا پنڈال سج گیا ہے۔
ادھر انقلاب کا رنگ ایبٹ آباد میں بھی چھا گیا۔ ایبٹ آباد میں عوامی تحریک کے کارکنان، بچے اور جوان سب کی زبان پر ایک ہی ہے نعرہ گو نواز گو۔ پاکستان عوامی تحریک کا جلسہ ایبٹ آباد میں جاری ہے اور بچوں، نوجوان کے علاوہ بزرگ بھی بے حد پرجوش نظر آتے ہیں۔
جلسے سے عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے علاوہ دیگر قائدین بھی خطاب کریں گئے۔