اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

نیلوفرکی کراچی آمد کا امکان نہیں،محکمہ موسمیات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیلوفرطوفان کے کراچی سے ٹکرانے کی اطلاعات غلط ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا پے کہ کہ بحیرہ عرب میں اٹھنے والے طوفان کے اثرات کراچی آنے سے پہلے کم ہوجائے گا۔

نیلوفر کی شدت کم ہوگئی ہے، طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے چھ سو پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ نیلوفر کے کراچی سے ٹکرانے کی اطلاعات غلط ہیں، طوفان بھارت کے شہر گجرات کے ساحلی علاقے سے ٹکرائے گا اور کراچی تک پہنچنے سے پہلے ہی نیلوفر کی شدت میں کمی آئے گی۔

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے مرکز میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار بھی کم ہوجائے گی، طوفان تو نہیں آئے گا لیکن کراچی ،حیدرآباد سمیت سندھ اور بلوچستان میں بادل جم کر برسیں گے۔

- Advertisement -

ماہر موسمیات کا کہنا یہ بھی ہے کہ طوفان کے باعث سمندری لہریں ساڑھے چار سے پانچ فٹ اونچی اٹھ سکتی ہیں۔

 طوفان نیلو فر نے تین ممالک میں ہلچل مچادی،  محکمہ موسمیات کے مطابق نیلوفر کے آثار پاکستان کے ساحلی علاقوں تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں آج شام سے بارشیں شروع ہو سکتی ہے، بپھرتا طوفان نیلوفر چودہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سندھ کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جس کے باعث کراچی کے ساحلی مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کر لیے گئے اورسمندر پر جانے پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی، کراچی کے ماہی گیروں نے طوفان کے پیش نظر کشتیاں برتھ پر پہنچا دیں ۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں