ماسکو : روس میں ہونے والے دو ہزرا اٹھارہ کے فٹ بال ورلڈ کپ لوگو کی شاندار رونمائی خلا تک پہنچ گئی۔
فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے لوگو اور آفیشل ویڈیو کو ریلیز کر دیا گیا ہے، خلاء میں بھی لوگو کی تقریب رونمائی کی گئی ، روس کے شہر میں فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے لوگو کی تقریب رونمائی ہوئی ۔ لوگو کی رونمائی منفرد انداز میں ماسکو کے تاریخی بولشوئی تھیٹر پر کی گئی۔
رنگا رنگ لائٹ پروجیکشن کے ذریعے ورلڈ کپ فٹبال کا برازیل سے روس تک کا سفر دکھایا گیا، صرف اتنا ہی نہیں خلاء میں بھی ورلڈ کپ 2018 کے لوگو کی رونمائی گئی اور آفیشل ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ۔
اس موقع پر فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے امید ظاہر کی کہ 2018 کا ایونٹ برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے بہت بہتر ہوگا ۔
رواں سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں جرمن ٹیم نے چوتھا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔