منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

علی ظفر کا سالگرہ کے موقع پر بطور پروڈیوسر فلم بنانے کااعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ورسٹائل اداکار اور گلوکار علی ظفر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر بطور پروڈیوسر پہلی پاکستانی فلم بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

 بھارتی فلموں میں اپنے فن کا لوہامنوانے والے علی ظفر نے اپنی سالگرہ کے موقع پربطور پروڈیوسر پہلی پاکستانی فلم دیو سائی بنانے کا اعلان کیا ہے اس فلم کی ہدایات کے فرائض ہدایتکار عثمان بابرانجام دیں گے۔


گلو کاری اور اداکاری کے بعد فلمسازی کی میدان میں علی ظفر کا یہ پہلا قدم ہو گا جبکہ اس حوالے سے علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان پروڈکشنز کرکے ملک سے ملنے والی عزت اور شہرت کا قرض اتارنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کے بعد بھارت میں ایک الگ پہچان بنانے والے اور چشم بدور کے سپر ہیرو علی ظفر آج اپنی پیتیسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

 

 

علی ظفر نے گلوکاری، موسیقاری، نغمہ نگاری اداکاری، ماڈل اور پینٹرمیں اپنے دلفریب فن کا مظاہرہ کیا۔

 

 

اداکار اور گلوکار علی ظفر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے والے مداحوں کا  ٹوئٹر پر شکریہ ادا کیا ۔

پاکستان اور ہندوستان میں موسیقی اور اداکاری کے شعبے میں شاندار صلاحیتوں کے بل بوتے پر بے شمار ایوارڈز حاصل کرنے والے علی ظفر کو کئی بار ایشیا کے پُرکشش ترین مردوں کی فہرست میں بھی شامل کیا جاچکا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں