کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان آج کراچی پہنچ رہے ہیں،عمران خان اسماعیلی کمیونٹی کے رہنماؤں سے تعزیت کریں گے جبکہ شام کو شہریوں اور سول سوسائٹی کے ممبران سے مزار قائد پر خطاب کریں گے۔
ترجمان پی ٹی آئی جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے لیڈرعمران خان آج کراچی پہنچیں گے، کراچی آمد کے بعد المنا ک سانحہ میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے تعزیت کے لئے اسما عیلی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور شام کو مزارِ قائد پر کارکنوں اورسول سائٹی کے ممبران سے خطاب بھی کریں گے۔
یا د رہے کہ گزشتہ روز صفورا چورنگی پر دہشت گردوں نے اسماعیلی کمیونٹی کی بس کو نشانہ بنایا، جس میں تنتالیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔