اسلام آباد :وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں عمران خان قوم کو گمراہ کرتے ہیں، بیلٹ پیپرز کے فرانزک ٹیسٹ کی پیشکش پر اب بھی قائم ہیں ۔
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا کہا کہ این اے ایک سو بائیس کے حوالے سے کمیشن کی رپورٹ میں بوگس ووٹ کا کہیں کوئی تذکرہ نہیں۔
پرویز رشید نے کہا کہ وہ بیلٹ پیپرز کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کی اپنی پیشکش پر اب بھی قائم ہیں۔
وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کپتان پشاور کے والدین کا ساتھ دیتے تو آج گو عمران گو کے نعرے نہ لگتے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج اپنی رہائش گاہ بنی گالہ اسلام آباد سے آرمی پبلک اسکول کے شہید طلباء سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے توانہیں شہید بچوں کے والدین کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔