اسلام آباد: عمران خان نےنواز شریف اور بلاول بھٹوکے بعدجماعت اسلامی کو تنقید کا نشامہ بناتے ہوئے کہا کہ سراج الحق انتخابی دھاندلی سمجھنےمیں ناکام رہے۔
تحریک انصاف کے سربراہ نےکہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اگر خود اسلامی اصولوں کی جنگ لڑ رہے ہیں تو انہیں پی ٹی آئی کے موقف کو درست سمجھنا ہو گا۔۔ اپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سراج الحق انتخابات میں ہونے والی دھاندلی تسلیم کرنے میں ناکام رہے،انتخابات میں دھاندلی سراج الحق کے اسلامی اصولوں پر عمل کے عزم پر سوالیہ نشان ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سراج الحق ایماندار ہیں تو عوام کے حق پر ن لیگ اور پی پی پی کے ڈالے گئے ڈاکےکوتسلیم کریں، پی ٹی آئی ان چوروں کے خلاف لڑ رہی ہے جنہوں نے انتخابی مینڈیٹ چرایا تھا، انہوں نے سراج الحق کو یاد دلایا کہ جو بھی حلقہ کھلا اس میں بڑی دھاندلی ثابت ہوئی۔ مگر افسوس سراج الحق نے اب تک پی ٹی آئی کو مسلم لیگ ن اور پی پی پی جیسا سمجھاہے، سراج الحق بھول چکے ہیں کہ نواز شریف اور زرداری پر نیب کے کتنے کرپشن کیسز ہیں۔