اسلام آباد : چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک بھر کی پارٹی قیادت کا اجلاس اتوار کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے، اس اہم اجلاس کی صدارت وہ خود کریں گے۔
اجلاس میں نیشنل ایڈوائزری کونسل کے ارکان کو بھی مدعوکیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر پی ٹی آئی کی ملک بھر کی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت کو اتوار کے روز اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں عمران خان جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد پیدا ہوانے والی صورت حال اور پارٹی کو درپیش تنقید جیسے معاملات کا جائزہ لیں گے۔
اجلاس میں پارٹی کو بلدیاتی انتخابات سے قبل متحرک کرنے کی مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائئے گا۔