اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے پی ٹی آئی کا الیکشن ٹربیونل دوبارہ تحلیل کردیا، نوٹیفیکیشن کی کاپی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔
تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی میں بطور چئیرمین اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل دوبارہ تحلیل کیا۔
جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین پر مشتمل دو رکنی ٹربیونل انٹرا پارٹی انتخابات کے شفاف ہونے کی تحقیقات کر رہا تھا، ٹربیونل کی جانب سے دو بار طلب کرنے پر بھی عمران خان پیش نہیں ہوئے۔
الیکشن ٹریبونل کی تحلیل کا نوٹیفیکیشن عمران خان نے جاری کردیا۔
جس کی کاپی اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئی، اس سے قبل پی ٹی آئی کا ٹربیونل اٹھارہ مارچ دوہزار پندرہ کو تحلیل کیا گیا تھا۔