The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کا سونامی اتوارکوکراچی پہنچے گا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار کے روز پارٹی چیئرمین عمران خان کراچی کا دورہ کریں گے اوروہاں ایک بڑے احتجاجی جلسے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے اس اہم خطاب کے دوران عمران خان کئی اہم اعلانات کریں گے،کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین عمران خان نے کی جبکہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، عارف علوی، اسد عمرا اور جہانگیر ترین سمیت مرکزی قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران آزادی مارچ کے ایک ماہ سے جاری دھرنے سے متعلق آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا اور طے کیا گیا کہ عیدِقرباں بھی ڈی چوک میں جاری دھرنے میں ہی منائی جائے گی، ملتان میں ضمنی انتخاب سے متعلق یہ فیصلہ کیا گیا کہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے این اے 149میں جاوید ہاشمی کے خلاف الیکن میں حصہ نہیں لیں گے، کور کمیٹی نے طے کیا کہ 5اکتوبرکو عمران خان اپنی سالگرہ پریڈایوی نیوپرمنائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں