بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عمران خان کی احتجاج کی کال ، پولیس کے خصوصی دستے تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج مہنگائی کی نئی لہر کے خلاف پرامن احتجاج کی کال پر پولیس کے خصوصی دستے تشکیل دے دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول اور بجلی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف عمران خان کی کال پر احتجاج کے پیش ںظر پولیس کے خصوصی دستے تشکیل دے دیے گئے ہیں۔

اینٹی رائٹس انچارج، ٹیئر گیس انچارج اور ربڑ گنز اسکواڈ انچارج مامور کر دیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ روز شیشے کی بوتلیں اکٹھی اور تار کول کے ڈرم بھی جمع کئے گئے تھے۔

یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مہنگائی کی نئی لہرکےخلاف پرامن احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا تھا کہعوام دشمن حکومت کےخلاف لوگ نمازجمعہ کےبعداحتجاج کریں، چاہتاہوں عوام امپورٹڈحکومت کےخلاف پرامن مظاہرہ کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت کی پالیسیوں سےمہنگائی کاطوفان آگیاہے، امپورٹڈحکومت نےملک میں معاشی تباہی پھیردی، امپورٹڈحکومت کےلوگوں کےاثاثےبیرون ملک ہیں۔

پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے احتجاج آج 4 بجے کراچی پریس کلب پر کیا جائے گا ، پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ امپورٹڈحکومت نےپیٹرول کی قیمتیں بڑھاکرعوام پرمہنگائی کابوجھ ڈالا، شہریوں سےپرامن احتجاج میں شرکت کی درخواست کرتے ہیں۔

یاد رہے شہباز حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں پٹرول ساٹھ روپے فی لیٹرمہنگا کر دیا، 30 روپے اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204 روپے 15 پیسے کا ہوگیا جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹرقیمت میں 26 روپے 38 پیسے کا اضافہ ہوا۔

اس سے قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت سات روپے اکیانوے پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دیتے ہوئے کہا تھا کہ تیل کی قیمت اور پیداواری لاگت بڑھنے سے بجلی کی قیمت بڑھائی گئی ، یکم جولائی سے بجلی کاٹیرف چوبیس روپےبیاسی پیسے فی یونٹ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں