بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عمران خان کی طلاق، سیاستدانوں نے کارکنان کو بیان بازی سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے لیگی رہنماؤں کو عمران خان کی ذاتی زندگی پر بیان بازی سے روک دیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے سختی سے لیگی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عمران خان کی ذاتی زندگی پر بیان بازی نہ کریں، وزیراعظم نے ہدایت کی خاندانی معاملات پر کوئی تبصرہ بھی نہ کیا جائے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ریہام خان کی طلاق ان کا ذاتی معاملہ ہے،وہ اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بھی پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کو طلاق کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے روک دیا ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی لوگ معاشرے کے ہر طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں، فرد کی ذاتیات کا احترام کرنا چاہیے اور ایسا کچھ بھی کرنے سے گریز کرنا چاہیے جو اخلاقیات کے دائرے سے باہر ہو۔

تحریک انصاف ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ اس بارے میں کسی قسم کی بیان بازی نہ کی جائے اور اس معاملے کو کسی سطح پر زیر بحث نہ لایا جائے۔ انہوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ اس معاملے میں کوئی تبصرہ نہ کیا جائے اور اس فیصلے کا احترام کیا جائے۔

ایم کیوایم کے ڈپٹی کنونیئر ندیم نصرت نے بھی تمام کاکنان اور رہنماوں سے عمران خان کی ذاتی زندگی پر بیان بازی نہ کرنے اور خاموشی اختیار کرنے کا حکم دے دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں