اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

عمران خان کے خلاف نازیبا زبان کااستعمال، سعد رفیق کو نوٹس مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پارلیمنٹ میں عمران خان کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کرنے پر شہری کی جانب سے وزیرریلوےخواجہ سعد رفیق کو قانونی نوٹس بھجوادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جاوید بابر نامی شہری کی جانب سے پاکستان تحریک ِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہانت پر خواجہ سعد رفیق کو قانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے پارلمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران عمران خان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پالتو جانور رکھنا انسانی فطرت ہے، بانیِ پاکستان قائد اعظمؒ کو بھی کتے پالنے کا شوق تھا اورخواجہ سعد رفیق نے اپنی تقریر میں بانیِ پاکستان کی بھی توہین کی ہے۔

نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کی جانب سےسات روز کے اندرنازیبازبان کے استعمال اورالزامات کی وضاحت کی جائے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں