اسلام آباد: سانحۂ ماڈل ٹاؤن پرپاکستان عوامی تحریک نے حکومتی تحقیقاتی کمیشن کی پیشکش مسترد کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نےعوامی تحریک کو مذاکرات کے دوران تحقیقاتی کمیشن کی پیشکش کی تھی، عوامی تحریک نے پیشکش مسترد کرتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ نامزد کئے گئے ملزمان کی گرفتاری کے بغیر کوئی پیشکش قبول نہیں، حکومت سپریم کورٹ کے تین ججز پر مشتمل کمیشن بنانے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔
سترہ اور اٹھارہ جون کو ادارہ منہاج القراآن لاہور میں پولیس اور عوام ی تحریک کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں پولیس کی جانب سے فائرنگ کے باعث چودہ کارکن جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ نوے کے قریب افراد شدید ذخمی بھی یوئے تھے۔