لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پرکسی کوشب خون نہیں مارنے دیا جائے گا، لانگ مارچ کرنے والوں کے غیر جمہوری عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فراخدلی سے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے کمیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے، عمران خان کی جانب سے اسے قبول نہ کرنا غیر جمہوری رویے کی عکاسی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، عوام نے اُنہیں مینڈیٹ دیا ہے اور وہ اس کا بھرپور تحفظ کریں گے۔