کوئٹہ: سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری نےکہا ہے کہ جمہوریت کا بسترگول کرنے کی باتیں جان بوجھ کر کی جارہی ہیں لیکن عوام کوئی غیر آئینی اقدام برداشت نہیں کرینگے۔
کوئٹہ میں وکلاء کےعشائیے سےخطاب میں انکا کہنا تھا کہ وکلاء نے جمہوریت کی بحالی اورعدلیہ کی آزادی کیلئےجو قربانیاں دی ہیں، انہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہری اس ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں اور آئین کے خلاف کوئی بھی اقدام کیا گیا تو نوجوان سڑکوں پر ہونگے۔
انہوں کہا کہ حکمرانوں کو بھی گڈ گورننس کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور لوگوں کے مسائل حل کرنے ہوں گے۔