جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

عوام نے تحریکِ انصاف کو نئے خیبرپختوانخواہ کیلئے ووٹ دیا، نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

برلن :وزیرِاعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عوام نے نیا خیبرپختوانخواہ بنانے کیلئے تحریکِ انصاف کو ووٹ دیا، اگرنیا خیبرپختوانخواہ نہیں بنا تو نئے پاکستان کیلئے کون ووٹ دے گا۔

برلن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نواشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جس میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، عوام باصلاحیت ہیں اور ملک میں وسائل کی کمی نہیں ،ملک کو مسائل نے جکڑا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سمجھداری سے فیصلے دے چکی ہے، نیک نیتی سے ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں اور ملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائیں گے۔

وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ دھرنے مسائل کا حل نہیں بلکہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہیں، عوام نے تحریک انصاف کو نئے خیبرپختوانخواہ کیلئے ووٹ دیا ہے اگر نیا خیبر پختوانخواہ نہیں بنا تو نئے پاکستان کیلئے کون ووٹ دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں