اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے حقوق پر کوئی سودانہیں کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت صوبائی اراکین کے پی کے کا اجلاس ہوا ۔
اراکین صوبائی اسمبلی سے آج ہونے والے احتجاج سے متعلق مشاورت کی گئی ۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کے پی کے ہاؤس سے پارلیمنٹ تک ہو گا۔
انہوں نے کہا احتجاج میں شرکت کرنے والی جماعتوں کو خوش آمدید کہیں گے۔پر امن احتجاج حکومت کے لئے ٹریلر ہے۔