پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

غزہ میں اسرائیلی سفاکیت کا 24واں روز، 1364فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم: غزہ پراسرائیلی حملوں کاسلسلہ چوبیس ویں روز بھی جاری ہے۔اسرائیلی کی سفاکانہ کارروائیوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزارتین سوچونسٹھ ہوگئی ہے۔سلامتی کونسل نے غزہ کی صورتحال پرغورکے لئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی سفاکانہ کارروائیاں پوری شدت سے جاری ہیں اورعالمی برادری اسرائیل کی کھلی جارحیت کے خلاف بے بسی کی تصویربنی امن کی اپیلیں کرنے میں مصروف ہے۔اسرائیل کا جنگی جنون اسکولوں،اسپتالوں، امدادی کیمپوں کونشانہ بنانے کے باوجود کم ہونے کا نام نہیں لے رہا اورنام نہاد جنگ بندی کا اعلان کرنے کے بعد بھی اسرائیل غزہ کے گلی کوچوں اوربازاروں پربموں کی بارش کرنے میں مصروف ہے۔

غزہ کے بازارپراسرائیلی حملے میں سولہ افراد شہید اورڈیڑھ سو سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ بدھ کےروزاسرائیلی حملوں میں ایک سو سے زیادہ فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔اسرائیل نے مزید سولہ ہزارریزرو فوجیوں کو طلب کرلیا ہے جس کے بعد غزہ حملوں میں حصہ لینے والے اسرائیلی ریزروفوجیوں کی تعداد چھیاسی ہزارہوگئی ہے۔حماس کی جوابی کارروائیوں میں اب تک تین شہریوں سمیت چھپن اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں