لاہور: پاکستان نے اپنے سرحدی علاقے کے اندرسے گرفتار کئے گئے بھارتی شہری بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والے دوبھارتی شہریوں کو پاکستانی علاقے سے گرفتارکیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان کے نام محمد قاسم اور مندر منجیھی ہیں، تفتیش کے بعد دونوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستانی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر پربھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔