لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنماچوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اورعالمی برادری فلسطین میں اسرائیلی جارحیت فوری بند کرائیں۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی خونریزی صرف مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری بند کرانے کے لئے اثرورسوخ استعمال کریں۔ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اعلیٰ حکام محض معمولی مذمت اور اوآئی سی پر انحصار کی بجائے عالمی برادری کو متحرک کرنے کےلئے عملی اقدامات کرے۔