اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

فیس بک نے 16خواتین کے تعلق رکھنے والے شخص کو گرفتار کروادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ویانا:(ویب ڈیسک) آسٹریا میں افریقی ملک گیمبیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایک ہی وقت 16 لڑکیوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا، جبکہ ان میں سے ہر ایک یہی سمجھتی رہی کہ وہ محض اسی کا محبوب ہے۔ 28 سالہ سونکو نیجان نامی  شخص میں بظاہر تو کوئی ایسی وجہ نظر نہیں آئی کہ گوری لڑکیاں اس کی یوں دیوانی ہو جاتی ہیں لیکن کسی نامعلوم وجہ کی بنا پر جس نے بھی اس کے ساتھ کچھ وقت گزارا اس کی دیوانی ہو گئی، سونکو نے ان میں سے اکثر کو مختلف نائٹ کلبوں اور شراب خانوں میں اپنے جادو کا اسیر کیا۔

جب ان میں سے ایک سونجا مارکر نے فیس بک پر اسے ایک اور لڑکی کے خاوند کے طور پر دیکھا تو اس نے اُس لڑکی سے رابطہ کر لیا، دونوں نے حقیقت کھلنے پر پولیس کو شکایت کر دی، تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ شخص اب تک چار خواتین سے شادی کر چکا ہے ،سات سے منگنی کر چکا ہے اور پانچ کے ساتھ دوستی چلا رہا ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی کچھ خواتین کو شکار بنا چکا ہے لیکن ان کے بارے میں ابھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

اس نے دھوکہ بازی سے سب کو ایک دوسرے سے بے خبر رکھا ہوا تھا اور اپنی محبوباوٗں سے اکثر رقم اور زیورات وغیرہ ادھار لیتا رہتا تھا، پولیس کے لیے کام کرنے والی ایک لڑکی کو پھنسانے کے چکر میں بالآخر یہ خود پولیس کے پاس پہنچ گیا اور اب اس کے خلاف مزید تحقیقات ہو رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں