لندن : تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے الطاف حسین کو عالمی خطرہ قرا ر دے دیا۔
لندن میں میٹرو پولیٹن پولیس حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انہوں نے الطاف حیسن کے خلاف ایک سی ڈی اور آٹھ فائلوں پر مشتمل ثبوت پولیس کو دیئے ہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ قوم دیکھے گی کہ ایک سال کے اندر اندر کراچی کو واپس پاکستان کا حصہ بنا دیا جائے گا،انکا کہنا تھا کہ الطاف حسین اور ان کا دفاع کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ایم کیو ایم کے لوگ فیصلہ کرلیں کہ انہیں الطاف حسین کے ساتھ رہنا ہے یا نہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انہوں نے انتہائی حساس ثبوت فراہم کر دیئے ہیں اب اگر برطانوی حکومت الطاف حسین کے خلاف کچھ نہیں کرتی تو حکومت پاکستان کو سامنے آنا ہوگا۔