جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

فیفا کے صدراتی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

زیورخ :  کرپشن اسکینڈل کے باوجود فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ آج ہوگی۔

چار بار فیفا کے صدر رہنے والے سیپ بلاٹر مسلسل پانچویں بار صدارتی الیکشن لڑرہے ہیں، کرپشن الزامات میں فیفا عہدیداران کی گرفتاری کے بعد سیپ بلاٹر کو تنقید کا سامنا ہے۔

یوئیفا کے سربراہ مائیکل پلا ٹینی نے فیفا کرپشن اسکینڈل کے بعد سیپ بلاٹر کو فیفا سے الگ ہونے کا مشورہ دیا تھا، جسے بلاٹر نے مسترد کردیا۔

- Advertisement -

صدارتی الیکشن میں دو سو فیڈریشنز حق رائے دہی استعمال کریں گی۔

سیپ بلاٹر نے پہلی بار انیس سو اٹھانوے میں فیفا کی صدارت سنبھالی تھی اور اس کے بعد وہ مسلسل چار بار منتخب ہو چکے ہیں، فیفا کی صدرات کے لئے سیپ بلاٹر کا مقابلہ اردن کے پرنس علی بن الحسین سے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں