امریکی شہر لاس اینجلس کی مقامی عدالت نے نادیہ سلمان کو عدم ثبوت پر غبن کے الزام سے بری کردیا۔
دوہزار نو میں آٹھ بچوں کو ایک ساتھ جنم دے کر ملک گیر شہرت حاصل کرنے والی نادیہ سلمان پر فلاحی ادارے کی جانب تیس ہزار امریکی ڈالر خرد برد کرنے کا الزام عائد تھا۔
استغاثہ کی جانب سے چودہ بچوں کی ماں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ بچوں کی کفالت کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے نادیہ نے مخلتف این جی او سے امداد کی مد میں کثیر رقم ہتیائی ہے۔
تاہم ثبوت کی عدم فراہمی پر نادیہ سلمان کو بری کردیا گیا ہے، جرم ثابت ہونے پر نادیہ کو پانچ سال آٹھ ماہ کی سزا بگتنا پڑتی۔