لاہور : پوش علاقے ڈیفنس میں مالک مکان کےمبینہ تشدد کا شکار8 سالہ بچی پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردی۔
پولیس کے مطابق ساہیوال کی رہائشی کوثرنامی بچی ڈیفنس بی کے علاقے میں میاں آفتاب کے گھر میں گزشتہ دو ماہ سے 3500 ماہوارتنخواہ پرملازمت کررہی تھی کہ موقع دیکھ کرگھرسے بھاگ کربس اڈے پر پہنچ گئی۔
کوثرکا کہنا ہے مالک مکان اسے معمولی معمولی باتوں پر تشدد کا نشانہ بناتا تھا جس پربچی نے اسے متعدد بار کہا کہ اسے گھر واپس بھجوا دیا جائے لیکن مالک مکان نے س کی درخواست قبول نہیں کی۔
کوثر کا باپ فوت ہو چکا ہے جبکہ اس کی 2 بہنیں بھی گھروں میں ملازمت کرتی ہیں۔
گلبرگ پولیس نے کوثر کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا ہے جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا ہے اورواقع کی تحقیقات جاری ہیں۔