The news is by your side.

Advertisement

لاہور: پاکستان اور زمبابوے کل دوسرے ون ڈے میں مدمقابل

لاہور:پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے کل لاہور میں کھیلا جائے گا، کپتان پر دو میچ کی پابندی کے بعد مہمان ٹیم کی مشکلات بڑھ گئیں۔
مونٹاج کرکٹ کا میدان جمعے کو پھر سجے گا، پہلے ون ڈے میں مجموعی پر سات سو سے زائد رنز بنے تھے، دوسرا ون ڈے بھی ہائی اسکوررنگ تصور کیا جارہا ہے۔

پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، کپتان پر پابندی کے بعد زمبابوے ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

آئی سی سی نے پہلے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث مہمان ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبرا پر دو میچ کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔

سیریز میں زمبابوین کپتان ہی پاکستانی بولرز کی دھنائی کررہے تھے، جس کے بعد گرین شرٹس کے لئے سیریز میں کلین سوئپ کرنا آسان ہوگیا ہے۔

دوسرے میچ کے لئے محمد سمیع کی جگہ جنید خان کی فائنل الیون میں شمولیت کا امکان ہے، ڈے نائٹ میچ شام چار بجے شروع ہوگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں