لاہور: ہائی کورٹ کے گیٹ پر پولیس نے خاتون کو پستول اور گولیوں سمیت حراست میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں ایک خاتون نے پستول اور گولیوں سمیت داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس کے مطابق عابدہ نامی خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ مقدمے کی سماعت کےلئے آئی تھی کہ جی پی او گیٹ پر تلاشی کے دوران اسلحہ برآمد ہونے پر پکڑی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو حراست میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔