لندن: برٹ ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب ہوئی جس میں معروف گلوکاروں کی پرفارمنس نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔
لندن میں موسیقی کے ستاروں کیلئے سب سے بڑی شام سجائی گئی ۔جہاں دنیا بھر کے گلوکاروں کے درمیان ٹکر کا مقابلہ ہوا۔
برٹ ایوارڈ میلہ ٹیلر سوفٹ اور ایڈ شیرن کے نام ہوا جنہیں بہترین گلوکاری پر ایوارڈ دیا گیا۔جبکہ گلوبل سکسس ایوارڈ سیم اسمتھ نے وصول کیا۔
- Advertisement -
رائل بلڈ بینڈ کو بہترین برطانوی گروپ کا ایوارڈ ملا، تقریب کا آغاز ٹیلر سوئفٹ کی پرفارمنس سے ہوا ،جس نے حاضرین پر سحر طاری کردیا۔
میڈونا اور سیم اسمتھ کی شاندار پرفارنس نے بھی خوب رنگ جمایا، امریکی ریپر کین ویسٹ جب درجنوں فنکاروں کے ساتھ اسٹیج پر آئیں تو حاضرین ان کے گانے پر ہم آواز ہوگئے۔