جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

لوگوں نے جمہوریت سے مایوس ہو کر ڈنڈے اور بندوقیں اٹھالی ہیں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی بحران کے حل کی کوششیں جاری ہیں، عمران خان کو وزیراعظم کے استعفے سے پیچھے ہٹنے پر راضی کر لیا لیکن افسوس حکومت نے مذاکرات کی دعوت پر مثبت انداز میں جواب نہیں دیا۔

منصورہ لاہور میں اجتماع کے انتظامات کرنے والی کمیٹیوں کے اعزاز میں استقبالیے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ لوگوں نے جمہوریت سے مایوس ہو کر ڈنڈے اور بندوقیں اٹھا لی ہیں، موجودہ حالات میں کچھ لوگ مسلسل پانی میں زہر ملا رہے ہیں، فساد پسند لوگوں کو پرامن ماحول کے بجائے لاشوں کا انتظار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا تو انجام بھی ماضی جیسا ہو گا، جماعت اسلامی ملک میں مارشل لاء نہیں چاہتی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وقت کافی بیت گیا لیکن اب بھی حکومت اور پی ٹی آئی کے پاس کچھ لمحات باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ کا تقدس پامال ہوا اور ریاستی مشینری نے بیلٹ باکسوں کا تحفظ نہیں کیا، سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی خوشحال پاکستان کے روڈ میپ کا اعلان 25 دسمبر کو مزار قائد پر کرے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں