اسلام آباد: مالدیپ کےصدرعبداللہ یامین چھ مئی سے پاکستان کا دوروزہ دورہ کریں گے۔
دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدرعبداللہ یامین وزیرِاعظم نواز شریف کی دعوت پرپاکستان آرہے ہیں۔
مالدیپ کےصدرعبداللہ یامین عبدالقیوم دوروزہ دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف اور اپنے ہم منصب صدر ممنون حسین سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان کے مطابق صدرعبداللہ یامین کے دورے کے دوران پاکستان اورمالدیپ کے مابین باہمی تعلقات پر بات کی جائے گی جبکہ کھیل، تعلیم، صحت اورنارکوٹکس کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے بھی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔