کراچی / اسلام آباد : کراچی سمیت ملک کے بیشترشہروں میں موسم خوشگوار ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں مون سون بارشیں شروع ہونے پیشگوئی کردی ہے۔
کہیں موسم خوشگوارہے تو کہیں میگھابرسنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی اور موسم ابر آلودرہے گا، ماہرین موسمیات نے عید تک موسم خوشگوار رہنے کی نوید سنادی ہے۔
- Advertisement -
آئندہ چند روز میں بالائی پنجاب سمیت خیبر پختونخواہ میں بادل خوب جم کے برسیں گے۔ کشمیر میں بھی رم جھم سے موسم سہانا ہوجائے گا۔
شہر قائد کےباسیوں پہ بھی قدرت مہربان ہوگئی ہے۔ کراچی کے ساحلی علاقہ جات میں بھی بادل اپنا ڈیرا ڈالے رہینگے۔