پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق صدراورپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایات کی ہے کہ وہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لئے فوری طور پر امدادی رقم جاری کرے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیرِاعلیٰ سندھ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی امداد کے لئے فوری طور پر 10 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کرے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان فوری طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور وہاں عوام کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں، پیپلزپارٹی اس مشکل کی گھڑی میں اپنے بھائیوں کو کسی صورت میں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی فوری بحالی اور انہیں ریلیف فراہم کرنا ہمارا اولین ذمہ داری ہے اور ہم اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے، آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کے تمام عہدیداران اور ذمہ داران کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور وہاں ریلیف کے کاموں میں مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور وہ اس ملک کے کسی بھی کونے میں آنے والی آفات کا مقابلہ کرے گی،انہوں نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں ہم سیلاب متاثرین کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں