لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مصطفی کانجو کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کردی۔
لاہور میں زین نامی لڑکے کے قتل میں ملوث ملزم مصطفی کانجو کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے کے بعدانسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے درخواست کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنا ہے، لہٰذا اسکےریمانڈ میں مزید توسیع کی جائے۔
جس پر خصوصی عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتےہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو چالان مکمل کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
سابق وفاقی وزیر صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو نے گزشتہ ماہ فائرنگ کرکے چودہ سالہ زین کو قتل جبکہ ایک نوجوان کو زخمی کر دیا تھا۔