اسلام آباد : وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیر ِ صدارت وفاقی حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیرِاعظم نے استعفیٰ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک ِانصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی دھرنوں کے باعث اسلام آؓباد میں پیدا ہونے والے صورتحال کے پیش ِ نظر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ کے دوران میاں نواز شریف نے استعفیٰ دینے کے مطالبے کو قطعی رد کردیا جبکہ میٹنگ کے شرکاء نے بھیا س بات پر زوردیا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وسط مدتی انتخابات کا کوئی سوال پید انہیں ہوتا اور احتجاج کرنے والے نا امید ہوں گے۔
دوسری جانب عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب بڑھ رہے ہیں اور اس دوران سرینا چوک کے مقام پر پولیس اور مطاہرین میں ایک جھڑپ بھی ہوچکی ہے۔
دریں اثنا اسلام آباد کی انتطامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کیونکہ حکومت کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کے لئے کسی بھی قسم کے تحریری احکامات موصول نہیں ہوئے لہذا مظاہرین کی راہ میں حائل نہیں ہوا جائے جب تک کسی قسم کے تحریری احکامات موصول نہ ہوں۔