ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے لئے مسلم لیگ ن سے روابط ضروری ہے جبکہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے انتخابات اکیلے لڑے ہیں اور اس بار بھی تنہا لڑے گی۔
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے دفاتر پر چھاپوں سے انتخابی عمل سبوتاژ ہورہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے مفاد کے لیے پیپلزپارٹی سے رسمی،غیر رسمی رابطہ رہتا ہے، متنازع قانون اور حلقہ بندیاں عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے مشورہ کرنا چاہیئے، کراچی آپریشن اہداف حاصل نہ کرسکا تو ناکامی سب کی ہوگی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی ماورائے عدالت قتل نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی کے درمیان مسئلےکا حل نکلنا چاہیے، فاروق ستار نے خواہش کی کہ وزیراعلی ان کو ملاقات کے لئے بلائیں جبکہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اورحکومت سندھ انتخابی مہم کو مہم ہی رہنے دے گی۔