مقبوضہ کشمیر: شدید بارشوں اور سیلاب سے ایک سو پچھتر افراد ہلاک اور متعدد دیہات زیرآب آگئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں مون سون بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچا دی ہے، مقبوضہ وادی میں ڈھائی ہزار سے زائد گاؤں زیرآب آگئے ہیں، گھر، اسپتال، اسکول، فصلیں پانی میں ڈوب گئیں ہیں، سیلابی ریلوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
پانی میں گھیرے ہزاروں افراد اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں، اسکولوں میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں، سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں تک امدادی اشیاء پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کی مدد لی جارہی ہے۔
سری نگر میں مواصلات اور بجلی کا نظام معطل ہے اور اہم شاہراہیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سیلاب متاثرین کے لئے امداد کی پیش کش کی ہے۔