ملتان: ملتان :حلقہ این اے 149 میں ضمنی انتخابات کا میدان کل سجے گا ، پولنگ کی تیاریاں مکمل سیکورٹی کے لیئے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہیں، آج انتخابی سامان پریزائیڈنگ افسران میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔
ملتان میں جاوید ہاشمی کی خالی کردہ نشت پر ضمنی الیکشن میں صرف آج کا دن رہ گیا ہے،این اے 149 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ کے مطابق گزشتہ رات انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے۔
جاوید ہاشمی یہ نشست دوبارہ جیتنے کیلئے پراُمید ہے، جاوید ہاشمی ملتان کا حلقہ ایک سو اُنچاس روایتی طور پر مخدوموں ، قریشیوں اور ڈوگروں کے درمیان سیاسی محاذ آرائی کا میدان رہا ہیں۔
این اے 149 کے ضمنی انتخابات کے لئے 286 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جن میں اے کیٹگری کے 106 بی کے 97 اور سی کیٹگری کے 83 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں، ضمنی انتخاب کے لئے 3574 افسران و اہلکار سیکورٹی پر مامور ہونگے جبکہ 987 قومی رضاکار بطور معاون پولیس ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
ضلعی حکومت کی جانب سے 16 اکتوبر کو دفعہ 144 کے نفاذ اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے ساتھ ساتھ عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
این اے 149 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک عامر ڈوگر اور پاکستان مسلم لیگ کے حمایت یافتہ مخدوم جاوید ہاشمی جبکہ پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر جاوید صدیقی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔