ملتان: ملتان کی نجی بیکری میں کام کرنے والے چودہ سالہ ملازم پرتشدد تھانہ نیو ملتان میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
تفصیلات کے متابق تھانہ نیوملتان کی حدود میں واقع نجی بیکری میں کام کرنے والے چودہ سالہ ابراہیم پراس وقت تشدد کیا گیا جب اس نےکام کرنے سےانکار کیا تشدد کرنے والوں میں قاصم اورایک نامعلوم شخص شامل ہے بچے کےمطابق اس پر پائپوں ڈنڈوں اور جوتوں سے تشدد کیا گیا اور تشدد کرنے کے بعد دھمکیاں بھی دیں بچے کے والدین کے مطابق اس پر تشدد کرنے والوں کے خلاف تھانہ نیو ملتان میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ہی تشدد کی وجہ سامنے آسکے گی۔