ملتان: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے وزارت نہیں چاہیے، عمران سے اپنے خطے کے لیے حق مانگتا ہوں۔
قاسم باغ گراؤنڈ ملتان میں جلسہ سے خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب ملتان اٹھتاہےتوتبدیلی ممکن ہوجاتی ہے، آج کی شام ملتان والوں کے نام کرتا ہوں، عمران خان پر اعتماد کرنیوالوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ملتان والوں کی محبت نے مجھے خرید لیا، آپ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں مجھے کوئی عہدہ نہیں چاہئے۔
شاہ محمود قریشی نے خطاب میں یہ بھی کہنا تھا کہ ملتان والوں کو شہباز شریف کی جنگلا بس نہیں چاہیے، زرداری نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا جھوٹا وعدہ کیا۔ مسلم لیگ ن نے ترقیاتی منصوبوں میں ملتان کو نظر انداز کیا، پی پی نے ملتان کیلئے ترقی فنڈ پر کمیشن ایجنٹ بٹھادیئے، زرداری نے جھوٹ بولا، نواز اور شہباز شریف نے خطے کو ملتان اور بہاولپور میں تقسیم کرنے کی کوشش کی۔