ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

ملک میں جاری سیاسی بحران کو حل کرنے کے لئے پاک فوج ثالث بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں جاری سیاسی بحران جو اپنے انتہاوں کو چھونے لگا تھا، بالا آخر فو ج کی ثالثئ کی خبر آنے کے بعد اس میں ٹوئسٹ آگیا۔

آرمی چیف کی مداخلت کے باعث ملک میں جاری بحران وقتی طور پر ٹل گیا، فوج کی ثالثی کی خبر سب سے پہلے علامہ طاہر اُلقادری نے اُس وقت دی جب انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ فو ج نے ثالث اورضامن بننے کا پیغام بھیجا ہے،جس کے بعد عمران خا ن نے آزادی مارچ کے شرکاء سے اپنے خطاب میں بھی کم و بیش یہی بات کہی۔

عمران خان اور ڈاکٹرطاہراُلقادری نے آرمی چیف کا پیغام ملنے کے بعد ثالثی کیلئے چوبیس گھنٹے کی مُہلت دے دی ہے، لیکن علامہ طاہر القادری نے ساتھ یہ بھی کہہ دیا، کہ حکومت جن غلیل والوں کی کردارکشی کرتی تھی ان کا ہی دروازہ کھٹکٹایا، عمران خان نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا آرمی چیف کا پیغام اپنی جگہ، نواز شریف دیوار سے لگے کھڑے ہیں، آرمی چیف کی مداخلت سے سیاسی بحران فی الحال ٹلتا نظر آ رہا ہے۔

- Advertisement -

عسکری ذرائع کاکہناہے کہ آرٹیکل245کے تحت فوج کادائرہ اختیار لامحدود نہیں، فوج کبھی بھی عوام پر گولی نہیں چلائے گی کیوں کہ فوج دشمن پرگولی چلاتی ہے، عسکری ذرائع کاکہناہے کہ پاک فوج صورتحال پرکڑی نظررکھےہوئے ہے، لیکن عسکری ذرائع نے واضح کردیاہے کہ فوج گولی نہیں چلائے گی، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کوکنٹرول کرناپولیس کا کام ہے ۔

ذرائع کے مطابق ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لیے حکومت نے فوج سے مدد مانگی تھی،نواز شریف نے آرمی چیف سے درخواست کی تھی کہ آپ ثالثی اور ضامن کاکردار ادا کریں، پی ٹی آئی، پی اے ٹی اورحکومت کے درمیان بداعتمادی کی فضاہے، بحران سے نکالنے کے لئے فوجی قیادت مدد کرے، عسکری قیادت کی جانب سےجواب میں ایف آئی آردرج کرنے کو کہا گیا، عسکری قیادت کےکہنےپرایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں