اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی سورج غصے میں رہے گا اوراس کی تاب اگلے چوبیس گھنٹوں میں بھی کم نہیں ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے سورج کا موڈ خراب رہےگا، جس کی وجہ سے موسم خشک اور گرم رہےگا، گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔
اگلے چوبیس گھنٹے میں میدانی علاقوں میں گرمی رہے گی مگر بالائی علاقوں اسلام آباد،راولپنڈی ،ہزارہ اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت اسلام آباد تئیس، لاہورچوبیس، کراچی چھبیس، پشاور پچیس، کوئٹہ چودہ، اسکردو پانچ، فیصل آباد چھبیس اور حیدرآباد میں چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔