بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

میرا کی انگریزی بہترہوگئی، ’آسکر‘ فلم میں جلوہ گرہوں گی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم اسٹار میرا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ جانے سے ان کی انگریزی بہتر ہوگئی ہے۔

میرا کے نام سے مشہور پاکستانی فلم ایکٹریس ارتضیٰ رباب غلط سلط انگریزی بولنے کے سبب میڈیا میں تنقید کا نشانہ بنی رہتی ہیں لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ امریکہ جانے سے ان کی انگریزی اس قدر بہتر ہوچکی ہے کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ وہ انگریزی فلم میں بھی کام کرسکتی ہیں۔

میرا نے اس بات کی بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے زیراہتمام 10 فلمیں بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس سے لالی وڈ فلم انڈسٹری کو ابھرنے میں مدد ملے گی۔

میرا نے بتایا کہ ان کی انگریزی زبان میں بننے والی فلم آسکر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، فلم کی پیشکش اور مرکزی کردار کے فرائض میرا نےخود انجام دئیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں