اسلام آباد : جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درخواست دائر کردی گئی۔
تھانہ مارگلہ میں ارشد بٹ نامی شخص کی جانب سے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کے خلاف درخواست دی گئی، جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کو پاکستان کی مختلف عدالتوں نے اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے اور جیو کا مالک پولیس کو مختلف مقدمات میں بھی مطلوب ہے۔
ارشد بٹ نامی شخص نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میر شکیل الرحمان ان دنوں اسلام آباد میں مقیم ہےاور عدالت نے میر شکیل الرحمان کے گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیئے ہوئے ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میر شکیل الرحمان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔