میلسی میں زہریلا دودھ پینے والے چار میں سے تین بہن بھائی چل بسے، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
میلسی میں منگل کے روز نور پورکے علاقے کی رہائشی صغراں بی بی کے چار بچوں کی کھانا کھانے کے بعد حالت اچانک غیر ہوگئی تھی، بچوں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دس سالہ زاہد راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ دوران علاج حمیرا اور مجاہد بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ چاروں بہن بھائیوں کی حالت کھانا کھانے اور دودھ پینے کے بعداچانک خراب ہوگئی تھی، پولیس کا ابتدائی تفتیش کے کہنا ہے کہ بچوں کی موت دودھ پینے سے واقع ہوئی، جس میں ممکنہ طور پر کوئی زہریلی چیز ملی ہوئی تھی۔