نئے سال کا آغاز پابندیوں کے ساتھ ہوگا صوبائی حکومتوں نے منصوبے تیار کیئے ہیں، ڈبل سواری اور سی این جی بھی بند ہوگی، ہوائی فائرنگ اور اسلح لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔
نئے سال کا آغاز ہوگا پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی نوجوانوں پر پڑ جائے گی ٹھنڈ لیکن پولیس کی چاندی ہوگی اس کے ساتھ ہی سی این جی بھی نہیں ملے گی، جبکہ موبائل فون پر بھی پابندی کا ارادہ ہے، اب اگر موبائل فون بند ہوگئےتو نیو ایئر پیکیجز کا کیا بنے گا۔
سمندر پر تو جانا سخت جرم ہوگا، کنٹینر لگا کر راستے بند ہوں گے کچھ اس طرح جیسے سمندر نا ہوا دوسرے ملک کی سرحد ہوگئی، تمام ہوٹلوں کو بھی کہ دیا کہ بند رہیں گے یعنی ہوٹل پر کھانا پینا بھی بند ہوگا، لگتا ہے نیا سال نہیں آرہا اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج کا موقع آرہا ہے۔