نائجیریا: نائجیرئن صدر محمد بخاری نے امور دفاع کے نگران اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔
ایوانِ صدارت کے ایک ترجمان نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ صدر محمد بخاری نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔
صدرمحمد بخاری نے نائجیریا میں برسوں سے جاری قتل و غارت گری میں ملوث شدت پسند تحریک بوکو حرام کے خاتمے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا تھا، جس کے بعد سے تجزیہ کار فوجی کمان میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کر رہے تھے۔