ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

نائجیریا:مسجد اور ریسٹورنٹ میں دو مختلف بم دھماکے،44افراد ہلاک اور 67زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

نائیجیریا: وسطی شہر جوس میں مسجد اور ریسٹورنٹ میں ہونے والے دو مختلف بم دھماکوں میں چوالیس افراد ہلاک اور سڑسٹھ زخمی ہوگئے۔

نائیجیریا کے شہر جوس میں دو دھماکوں سے چوالیس افراد جاں بحق ہو گئے، نائیجیریا میں دہشت گردوں نے مسجد اور ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا، مرنے والوں میں زیادہ تر نمازی شامل ہیں ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پہلا بم ایک فیشن ایبل ریسٹورنٹ میں پھٹا، جو سیاسی حلقوں میں مشہور ہے، ایک مسیحی فاؤنڈیشن سے تعلق رکھنے والے مارک لپڈو کے مطابق پندرہ ہلاکتیں اِسی ریسٹورنٹ میں ہوئی ہیں۔

دوسرا دھماکہ جوس شہر کی ینتایا مسجد میں ہوا، عینی شاہدین کے مطابق مسجد میں بم اُس وقت پھٹا جب امام ایک ہجوم کے سامنے تقریر کر رہے تھے۔ اس مسجد کے امام امن و محبت اور مذہبی ہم آہنگی کے درس دینے کے لیے مشہور ہیں۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا، نائیجیریا میں شدت پسندت تنظیم بوکو حرام عام شہریوں کو نشانہ بناتی رہی ہے، ان ہلاکتوں کے بعد ملک میں گذشتہ چند دنوں کے دوران پرتشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں